ٹھاکرائی کے متعدد کارکنان کی پی ڈی پی میں شمولیت کا دعویٰ
کشتواڑ// ٹھاکرائی کے متعددکانگریسی کارکنان نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس میں محمد یوسف، آزاد حسین، نذیر احمد، محمد شفیع ملک، منصور احمد، سمیر لون، جمیل لون، امتیاز شیخ، بھوشن شان، دلیپ کمار، عبدالمجید شاہ، سجاد احمد، عبدالغنی، بشیر احمد، گلزار احمد، غلام محی الدین ، مختیار احمد، سکندر وانی، شہزاد احمد، فاروق احمد،مشتاق احمد، محمد وانی، نذیر احمد، اور بشیر گوجروغیرہ شامل ہیں۔پارٹی میں ان کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پی ڈی پی ضلع صدر کشتواڑنے اس موقعہ پر کہا کہ حلقہ انتخاب اندروال کے تمام دیگر علاقوں کی طرح ٹھاکرائی میں بھی عوام کئی طرح کے مصائب کے شکار ہے اور علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نام پر کچھ بھی نہ ہوا ہے، موجودہ ممبر اسمبلی ناکام ثابت ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ میں سڑکوں کی حالت کافی خستہ ہے اور علاقہ میں بنیادی سہولیات کا قفدان ہے اور اسی لئے اپنی ناکامیوں کا چھپانے کیلئے وہ جھوٹ کا سہارہ لے رہے ہیں تاکہ عوام کی توجہ تعمیر و ترقی سے ہتائی جا سکے۔ حاجی محمد حسین، محمد رجب شاہ، منظور الہی، کاشف شاہ، عامر حسین شاہ، اختر حسین ، نیک رام، محمد شفیع اور غلام محی الدین نے بھی پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔ شیخ ناصر نے ٹھاکرائی دورے کے دوران منگتھلا، شنا اور ہداد پورہ کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کرکے انکی مشکلات ، اور مطالبات سنے اور انہیں یقین دلایا کہ انکے مطالبات متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائے جایں گے اور ان کے ازالہ کیلئے کوشش کریں گے۔
اگنو کی جانب سے بھدرواہ میں تعارفی پروگرام کا اہتمام
بھدرواہ //اگنو بھدرواہ کی جانب سے بی ڈی پی اور بی پی پی کے جنوری2018 کے سیشن کے اُمیدواروں کیلئے وائس کالج آف ایجوکیشن بھدرواہ میں تعارفی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں کافی تعداد میں اُمیدواروں نے شرکت کی۔شُرکا سے خطاب کرتے ہوئے اگنو ایس ایس سی1297 ڈی کے کارڈی نیٹر عبدالحفیظ فانی نے نئے اُمیدواروں کا خیر مقدم کیا اور انہیں سماج کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تعلیمی تاریخ میں اگنو ایک اہم کردار نبھاتا ہے۔فانی نے مزید کہا کہ اگنو اور اسکے معاون خدمات ہمیشہ لرنروں کے حد اختیار میں ہیں اور اگنو دور دراز علاقہ کے لوگوںکی شکایات کا ازلہ کرنے کیلئے وعدہ بند ہے۔اس مو قعہ پر طلاب نے تبادلہ خیال کی یہ نشست منعقد کرنے کے لئے تحسین ادا کیا۔اس موقعہ پر حاضریں میں پرنسپل آنند پال گپتا، اروند کول، صلاح کار طاہرہ بانو، دیپک سنگھ،منیش،امتول سامی،دیا کرشن اور اسسٹنٹ کارڈی نیٹر جوہر حفیظ بھی شامل تھے۔پروگرام میں اسسٹنٹ کارڈی نیٹر جوہر حفیظ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔پروگرام کا اہتمام اگنو جموں کے ریجنل ڈائریکٹر کی رہنمائی میں کیا گیا تھا
فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں ٹریفک بیداری مہم اور طبی کیمپ کااہتمام
ڈوڈہ //فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں ٹریفک بیداری مہم اور طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر 150 ٹیکسی اور بس ڈرائیوروں کو محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک نظم و ضبط کے لئے اچھے سڑک عادات کی جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقعہ پر ڈرائیوروں کو شراب پی کر اور منشیات کی لعنت کا ااستعمال کر کے گاڑیاں چلانے کے اثرات سے واقف کیا گیا ۔انہیں گاڑیوں کی دیکھ ریکھ کی بھی جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کے فوائد کیلئے ایک طبی کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔طبی کیمپ کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے۔ضلع ڈوڈہ میں اکثر سڑک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جس سے اکفی قیمتی جانوں کا زیاں ہوتا ہے، جن میں سے زیادہ تر حادثات ٹریفک کی بیداری نہ ہونے اور ٹریفک رولز کی محدود جانکاری ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ڈرائیورس ایسو سی ایشن ڈوڈہ اور مقامی انتظامیہ نے فوج کی جانب سے یہ بیداری پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی۔
۔29 واں روڈ سیفٹی ہفتہ
ایم وی ڈی کا ڈوڈہ میں طبی کیمپ کا اہتما م
ڈوڈہ //موٹر وہیکلز محکمہ نے محکمہ صحت اور فوج کے اشتراک سے ’’سڑک سورکھشا ،جیون رکھشا ‘‘ کے عنوان سے ڈوڈہ میں 29 ویں روڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلہ میں ایک طبی کمیپ کا اہتمام کیا گیا جس میںآنکھوں کا چیک اپ بھی کیا گیا۔کیمپ کا افتتاح چیف میڈیکل افس ڈاکٹر واجد علی نے اے آر ٹی او ڈوڈہ زُبیر احمد ،موٹر وہیکلز انسپکٹروں اور دیگر سٹاف ،ضلع ہسپتتال کے ڈاکٹروں،فوج اور یونین لیڈروں کی موجودگی میں کیا۔ کیمپ کے دوران آنکھوں کے 300مریضوں کا معاینہ کیا گیا اور انکی بینائی و صحت سے متعلق مسائل کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ۔اسسٹنٹ ریجینل ٹرانسپورٹ ڈوڈہ زُبیر احمد نے ڈرائیوروں پر حادثات کو روکنے کے لئے اچھی صحت پر زور دیا ۔ سی ایم او ڈوڈہ نے ڈرائیورروں کو صلاح دی کہ وہ اپنی وہیکلز میں میڈیکل/فسٹ ایڈ کٹ ہمیشہ رکھیں،جو کہ حادثات کی صورت میں بہت اہم ہیں۔
مہور کے سوشل ورکر کا دورہ کینٹھی
زاہد ملک
مہور//مہور کے سوشل ورکر اور سرپنچ بٹھوئی غلام محی الدین نے ایک ٹیم کے ہمرہ سب ڈویژن درماڑی کے کینٹھی بی کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے کینٹھی میں لوگوں کے مسائل کو سنا۔جس میں لوگوں کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے سوشل ورکر کے سامنے اپنے مسائل رکھے جس میںمقامی لوگوں کو راشن نہیں ملتا انہیں ارناس کے مقام پر راشن دیا جاتا ہے جو تقریباً دس کلومیٹر دور ہے۔اس کے علاوہ نرلو سے کینٹھی سڑک کا کام بھی رکا پڑا ہے،لوگوں کو سڑک کا معاوضہ بھی نہیں ملا ہے۔ اس موقعہ پر خانہ بدوش کنبوں نے بھی شکایت کی کہ انہیں راشن نہیں ملتا۔سوشل ورکر نے لوگوں کو یقین دلایا وہ ان کے مشکلات کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے۔اس کے علاوہ شبیر احمد،محمد اشرف،مشتاق احمد نائک،کرتار سنگھ،محمد خاکی،چودھری بابو ،محمد شفیع،عبدا لطیف،شوکت علی وغیرہ ان کے ہمراہ شامل تھے۔
کشتواڑ میں پالی تھین مُخالف مہم کا اہتمام
کشتواڑ//قصبہ میں پالی تھین کے استعمال کے خلاف تحصیلدار کشتواڑ شوکت حیات مٹوکی جانبیک روزہ مہم کا اہتمام کیا گیا ، جس کا اہتمام ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی جانب سے اجرا ہدایات کے پس منظر میں کیا گیا ہے،تاکہ کشتواڑ کو پالی تھین سے پاک کیا جا سکے۔انکے ہمراہ ایس ایچ او کشتواڑ سمیر جیلانی بھی تھے۔اس موقعہ پر دوکانوں کا معاینہ کرنے کے دوران 28کلو گرام پالی تھین موقعہ پر ہی ضبط کرکے میونسپل حُکام کو سونپا گیا ۔چیکنگ ٹیم نے اس موقعہ پر گلی سڑی سبزیوں اور پھلوںکے تقریباً 50 کلو گرام ضائع کرنے کے علاوہ خاطی دوکانداروں سے جُرمانہ بھی وصول کیا ۔
کٹھوعہ معاملہ تحقیقات پر تنقید کی مذمت
ایم ایم پرویز
رام بن //سول سوسائٹی بشمول گوجر و بکروال لیڈران نے کٹھوعہ معاملہ میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ممبران پر تبصرہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کرائم برانچ جموں و کشمیر پولیس کی ایک اہم شاخ ہے ۔آل جموں و کشمیر ٹرائبل کارڈی نیشن کمیٹی کے ضلع صدر چودھری شبیر احمد نے پرنٹ میڈیا میں خاتون ڈی ایس پی اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ممبران پر تبصرہ کرنے کو تعصبانہ قرار دیا ۔ایک سماجی کارکُن تیرتھ سنگھ نے اس سلسلہ میں خاتون پولیس افسر ، جو کہ ایک بچی کے بیہمانہ قتل اور آبرو ریزی کی تحقیقات میں شامل تھی،کے وقار کے خلاف غیر پیشہ وارانہ بیان جاری کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کو صاف و شفاف ڈھنگ سے متاثرہ کنبہ کی توقعات کے مطابق حتمی کردیا گیا ہے۔
ریاسی مین مارکیٹ میں آتشزدگی
زاہد ملک
ریاسی //ریاسی کے وارڈ نمبر3 مین بازار میں آتشزنی کی ایک واردات میں ایک مکان خاکستر ہوا ہے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرریاسی نکھل گوگنا کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق شانتا دیوی بیوہ جنت کھجوریہ کے گھر میں گیس سلنڈر نے اچانک آگ پکڑ لی، جس نے پورے مکان کو فوری طور اپنی لپیٹ میں لیا ۔پولیس اسٹیشن ریاسی نے فوری طور کاروائی کرتے ہوئے جائے موقعہ پر جاکر نزدیکی مکانوں اور دوکانوں کو خالی کر دیا اور فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے کے کام میں لگایا گیا تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ تاہم ، اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔