درنگدھورن میںکئیر ئیر کونسلنگ کا اہتمام
کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے د رنگدھورن میںکئیر ئیر کونسلنگ کا اہتمام کیا گیا ،تاکہ نوجوانوں کی توانائی کا مثبت طریقہ سے استعمال کیا جا سکے۔ یہ پروگرام منعقد کرنے کا مقصد دور دراز علاقہ کے نوجوانوں خصوصاًدرنگدھورن کے نوجوانوں کوکئیر ئیر کونسلنگ کی سہولیت فراہم کرنا تھا ،کیونکہ وہ 10 + 2 مکممل کرنے کے بعد دستیاب کافی مواقعوں سے نا واقف تھے۔ایونئٹ میں 11ویں اور 12ویں جماعت کے طلباکو ملاکر کل 23نوجوانوں نے شرکت کی۔انہیں گیسٹ مقرر سے بات و چیت کرنے کا موقعہ دیا گیا ،تاکہ وہ اپنے شکوک و شبہات کو دور کرسکیں۔مقامی لوگوں اور د رنگدھورن کے نوجوانوں نے فوج کی اس کاروائی کی کافی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے فوج کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔
کشتواڑ میں سابقہ فوجیوں کا اجلاس منعقد
کشتواڑ//سابقہ فوجیوں کو سرکار کی جانب سے انکی بھلائی کے لئے لانچ کی گئی مختلف سکیموں کی جانکاری دینے کے لئے ہفتہ کے روز سابقہ فوجیوںکا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں کل ملاکر306 سابقہ فوجیوں ، 08 ویر ناریوں اور48 بیوائوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز اوپن ہائوس سیشن میں افتتاحی خطبہ سے کیا گیا ،جہاں پر ویٹرنز اور ان پر انحصار کرنے والوں نے اپنی صلاح پیش کی۔انڈین آرمی کے نمائندوں نے سابقہ فوجیوں سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں مرکزی و ریاستی سرکار کی جانب سے دی جارہی دستیاب سہولیات و سکیموں کی جانکاری دی۔پروگرام کے دوران ای ایس ایم کائونٹر بھی قائم کئے گئے تھے،جہان پر شرکا نے اپنے پنشن کے سلسلہ میں تفاوت کے شکوک و شبہات دور کئے۔ایوئینٹ میںپیشہ واروں کی جانب سے متعدد موضوعات کو حل کرنے کیلئے لیکچر دیا ۔
زمینی سطح پر مخلوط حکومت کی کارکردگی صفر:سروڑی
کانگریس ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کی وعدہ بند
کشتواڑ//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے یہاں پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس میںاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس جماعت ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس جماعت نظر اندازی کے خلاف لڑنے کیلئے بھی وعدہ بند ہے ۔موصوف نے کہا کہ پی ڈی پی بھاجپا نے عوام سے ووٹ حاصل کر عوامی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور اب ریاست کی عوام کو یہ بات محسوس ہو رہی ہے کہ ان کے ووٹ بھی رائیگاں گئے ہیں۔سروڑی نے پی ڈی پی اور بھاجپا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت عوامی بہبود کیلئے سنجیدہ نہیں ہے اور ریاست کے تینوں خطوں کی عوام کو تنہائی میں چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر صرف بیان بازیوں میں ترقی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بد انتظامی کی وجہ سے عوام مشکلات میںا ضافہ ہوا ہے ۔سروڑی نے مخلوط حکومت پر سوالیہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے کتنے وعدے وفا ہوئے ؟انہوں نے کہا کہ کانگریس جماعت ریاست کی عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی وعدہ بند ہے ۔موصوف نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ عوام کے ساتھ برائے راست روابط میں رہا جائے اور ان کی مشکلات سے با خبر رہا جائے کیونکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے مسائل کا ازالہ کریں۔
ذہنی طور معذور خاتون کی نعش پر اسرار حالات میں بر آمد
زاہد بشیر
گول// علاقہ ڈھیڈہ کے سوکڑ کے جنگل میں گزشتہ پندرہ دنوں سے لا پتہ خاتون کی نعش بر آمد ہوئی ۔ یہ نعش ایک درخت کے ساتھ لٹکتی ہوئی پائی گئی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ اس نے خود کوپھانسی لگائی یا کسی نے اس کوپھانسی دی ۔تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ روز قبل جانو بیگم زوجہ عبدالغنی کمہار ساکنہ سوکڑ ڈھیڈہ کی نعش آج نزدیکی جنگل سے برآمد ہوئی ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پندرہ روز سے یہ خاتون لاپتہ تھی اور آج نزدیکی جنگل سے اس کی نعش برآمد ہوئی جو ذہنی طور پر معذور تھی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔
رام بن عازمین حج کیلئے یکم مئی سے تربیتی پروگرام
رام بن //ضلع کے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام یکم مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک پریس بیا ن میں کہا گیا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی قیادت میں ضلع کے عازمین کے لئے قدیم جامع مسجد میں یکم مئی2018 کو بوقت 11بجے سے تربیتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔تربیت کا خاص مقصد حج و دیگر مطلوبہ تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ عازمین حج کو بغیر پریشانی کے سفر اور بیرون میں آرام دہ رہائش کے لئے نفسیاتی طورسے تیار کیا جا سکے۔
رندیپ بھنڈاری کی ریجنل کارڈی نیٹر کے ساتھ ملاقات
جموں //یوتھ کانگریس ایل وائی سی جے اینڈ کے ترجمان رندیپ بھنڈاری نے آل انڈیا غیر منظم کانگریس (نارتھ) کے ریجنل کارڈی نیٹر محبوب مصطفیٰ آزادکے ساتھ ملاقات کی اور وادی چناب کشتواڑ میںغیر منظم شعبہ کے متعدد موضوعات کے سلسلہ میں ایک یاد داشت پیش کی۔جس میں دیگر باتوں کے علاوہ زمین مالکان کے مدعے شامل ہیں جنھوں نے کشتواڑ میں مختلف پائور پروجیکٹ تعمیر کرنے کے لئے اپنی زمین دی ہے۔محبوب مُصطفیٰ نے بھنڈاری کو صبر و تحمُل سے سُنا اور یقین دلایا کہ معاملہ متعلقہ حُکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گااور اس سلسلہ میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔
روڈ سیفٹی ہفتہ
پُل ڈوڈہ میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام
ڈوڈہ //29 ویں روڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلہ میںموٹر وہیکلز محکمہ نے محکمہ صحت کے اشتراک سے ہفتہ کے روز پُل ڈوڈہ میں ’’ سڑک سورکھشا ،جیون رکھشا‘‘کے تحت ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر اے آر ٹی اوزُبیر احمد ،ڈاکٹر اور موٹر وہیکلز انسپکٹروں کے ہمراہ بس اور منی بس یونینوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔اس پروگرام میں 100 سے زائدڈرائیوروں اور کنڈکٹروں نے شرکت کی،جنھیں مفت چیک اپ کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے۔کیمپ کے دوران انہیں وہیکلز کی وقتاً فوقتاً چیکنگ کرنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی صلاح دی گئی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اے آر ٹی او نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے اور قوانین کا استعمال سڑک حادثات کم کرنے کے لئے کیا جائے۔
کٹرہ پولیس نے یاتری کا گم شدہ بیگ واپس لوٹا دیا
زاہد ملک
ریاسی / / کٹرہ پولیس نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماتا ویشنو دیوی کے ایک یاتری رویندر شکلہ ولد مرحوم اوما کانت شکلہ ساکنہ شیش پور ضلع کانپور ،یو پی کو کھویا ہوا بیگ لوٹا دیا ۔پولیس بیان کے مطابق یاتری رویندر شکلہ ولد مرحوم اوما کانت شکلہ نے پولیس میں گُم شدہ بیگ کے سلسلہ میں ایک رپورٹ درج کرائی ،جس میں چار موبائیل فون (ایک سیمسنگ، ایک ویوو1910 اور دو کاوا اینڈرائڈفون ) اور نقدی 5200روپے تھے،جو کہ بھیرو گھاٹی پر کہیں گُم ہوا تھا ۔پولیس نے اس رہپورٹ پر اپنی گشتی پارٹی کو بھیرو مندر کی جانب رروانہ کیا اور راستے میں ایک بیگ پایا جس میں چار موبائیل فون اور نقدی5200روپے تھے۔ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر نکھل گوگنا نے کہا کہ پولیس نے مناسب جانچ اور اطمینان کے بعد بیگ اسکے مالک کو سونپا۔پولیس نے یہ کاروائی ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بھون راجیش شرما ،ڈپٹی ایس پی بھون سچن گپتا ،ایڈیشنل ایس پی کٹرہ نریش سنگھ اور ایس ایس پی ریاسی طاہر سجاد کی نگرانی میں انجام دی گئی۔