راجامعراج کلوال کی اسیری ساڑھے13برس پرمحیط
تہاڑجیل میں محبوس مزاحمتی لیڈرکے اہل خانہ کومشکلات کا سامنا
سرینگر// تحریک حریت کے ایک سینئرلیڈرراجامعراج الدین کلوال کی جاری اسیری کے پیش نظرموصوف کے افرادخانہ سخت تشویش اورپریشانیوں میں مبتلاء ہیں کیونکہ محبوس مزاحمتی لیڈرکے افرادخانہ میں اُنکی بزرگ والد ہ ،والدہ نسبتی،اہلیہ اور4کمسن بیٹیاں ہیں۔ حوالہ اسکنڈل کی پاداش میں اگست 2017 سے نئی دہلی کے تہاڑجیل میں نظربند راجا معراج الدین کلوال کے اہل خانہ نے بتایا کہ محبوس لیڈرنے سال 1990 سے ابتک اپنی زندگی کے ساڑھے 13 سال مختلف مقامی اور غیرریاستی جیلوں ،تعذیب خانوں اورپولیس تھانوں میں کاٹے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس ماہ اگست میں دیگر6حریت پسندلیڈران کے ساتھ راجامعراج الدین کلوال کوبھی این آئی اے نے گرفتارکرکے نئی دلی پہنچادیا،اوروہاں سبھی حریت لیڈروں کوتہاڑجیل میں ڈالدیاگیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ10مہینوں سے راجا جیل میں بندپڑے ہیں ،اورگھرمیں افرادخانہ کاخیال رکھنے والااللہ کے سواکوئی نہیں ۔ بزرگ والد ہ ،والدہ نسبتی،اہلیہ اور4کمسن بیٹیوںنے ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت سبھی بین الااقوامی حقوق البشر اداروں سے اپیل کی کہ وہ راجا معراج الدین کو غیرقانونی اور بلاجواز اسیری اورنظربندی سے رہا کرانے میں اپنارول اداکریں۔ (کے این این)
پی ڈی پی، بی جے پی حکومت ریاستی تاریخ کی بدترین سرکار
رسانہ معاملہ پر گورنر سے سی بی آئی تحقیقات کی مانگ کریں گے:لال سنگھ
یوگیش سگوترہ
جموں//سابق وزیر اور بی جے پی ممبر اسمبلی چودھری لال سنگھ نے جمعہ کے روز سابق پی ڈی پی بی جے پی مخلوط سرکار کو ریاستی تاریخ کی بد ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کشمیر میں فرقہ پرستی کے بڑھتے رحجان پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے ۔ لال سنگھ اپریل تک اس حکومت میں وزیر تھے لیکن انہیں رسانہ عصمت دری و قتل معاملہ کے ملزموں کے حق میں ہندو ایکتا منچ کی طرف سے منعقدہ ایک ریلی میں حصہ لینے کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مستعفی ہونا پڑا تھا۔کل یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کا بچائو کرتے ہوئے لال سنگھ نے کہا کہ پی ڈی پی نے ’ہندوستان مخالف ‘ مہم شروع کر دی تھی جس کے بعد بھاجپا کو حکومت سے حمایت واپس لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کا قلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس تھا لیکن وہ نوجوانوں کو بنیاد پرستی کی راہ پر چلنے سے نہ روک پائیں اور انہوں نے رسانہ میں 8سالہ بچی کے قتل اور عصمت دری کے معاملہ کو بھی خراب کر دیا، اب ہم گورنر سے اس معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کریں گے۔ بھاجپا کی طرف سے حمایت واپس لینے کے فیصلہ کو دیر آئید درست آئید قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسانہ معاملہ نے جموں کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا۔ امت شاہ کو جموں دورہ پر استقبال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ضرورت کے مطابق طاقت کا استعمال کیا جائے گا اور ہند مخالف و پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کرنے والوں کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے ۔
آفات سماوی سے نمٹنے کیلئے تیاریاں
ترقیاتی کمشنر کولگام نے میٹنگ میںجائزہ لیا
کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنرکولگام سجادحسین نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے جارہی تیاریوں کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کنڈ،منزگام اور دمحال ہانجی پورہ میں تین ڈیزاسٹر منیجمنٹ کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔اس کے علاوہ میٹنگ میں ضلع ،تحصیل اور محکمانہ سطح پر نوڈل آفیسران کا قیام عمل میں لانے کی ہدایات دی گئیں۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ 300اندراج شدہ رضاکاروں کو تربیت دی گئی ہے۔ترقیاتی کمشنر نے رضاکاروں کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی تربیت کے لئے آگے آنے پر زوردیا۔ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ ایسے 108سکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں آفات سماوی سے متاثرہ افراد کو ضرور ت پڑنے پر پناہ دی جاسکتی ہے۔
گورنر راج کا نفاذصحیح قدم:وکیل
سرینگر//جموں وکشمیر بچاؤ تحریک کے صدر عبدالغنی وکیل نے اگر چہ گورنر نفاذ کو بروقت اور صحیح قدم تو قرار دیا ہے مگر انہوں نے وزیر اعلیٰ اعتمادکو لئے بغیر گورنر راج کے نفاذ کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اپنے دور اقتدار میں مرکز میں کانگریس سرکار ریاست کی سینئر لیڈر شپ کو مرحوم شیخ محمد عبداللہ ،مرحوم غلام محمد بخشی اور ڈاکٹر فاروق تک کئی دہائیوں سے مختلف موقعوں پر خجالت کرتے آئے ہیں۔اسی طرح آج مرکز میں بی،جے ۔پی سرکار نے محبوبہ مفتی کی خجالت کی ہے اور محبوبہ مفتی بی۔جے۔پی کے خلاف اُف بھی کرنے کی ہمت نہیں کرتی۔ جس سے صاف عیاں ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پی۔ڈی۔پی کی لیڈر شپ اقتدار حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
ٹنل کے آر پار ہلکی بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی
بانہال اور گول کی سرحد پر واقع انگریز تھم پہاڑی پر تازہ برفباری
محمد تسکین
بانہال // بانہال اور رام بن کے علاقوں میں ہلکی ہلکی بارشوں ہوئیں اور بانہال کے کھڑی اور گول کو جوڑنے والی سرحد کے پہاڑی پر ہلکی ہلکی برفباری ہوئی ۔ایک مقامی استاد عبد الرحیم بٹ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جمعہ کی صبح ہوئی بارشوں کے بعد مصرہ کھل یا انگریز تھم ٹاپ ( کسی مہم جوْ سیاح انگریز کی طرف سے تقریباً سات دھائی پہلے ایک سیمنٹ کا کھمبا گاڑھ رکھا گیا ہے اور پیر پینچال پہاڑی سلسلے کی اس اونچی پہاڑی کو انگریز تھم کے نام سے ہی جانا جاتا ہے -) کی پہاڑی جسے مصرہ کھل ٹاپ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے پر ہلکی ہلکی برفباری ہوئی اور پہلے ہی ہلکی ہلکی برف کی موجودگی کے علاوہ اس دور پہاڑی پر سفیدی مائیل رنگت دور سے دیکھی جاسکتی ہے ْ۔اس غیر متوقع تازہ برفباری کی کسی اور زریعہ ہے تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نا ہی معلوم ہوسکا کہ سفیدی سے ڈھکی پہاڑی کی چوٹی پر آیا تازہ برفباری ہوئی ہے یا ژالہ باری ہوئی ہے۔
بانڈی پورہ میں این ایچ ایم کے تحت درخواستیں طلب
بانڈی پورہ//چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی بانڈی پورہ کے لئے مطبوعہ فارمیٹ پر ضلع کے مستحق امیدواروں سے ایف ایم پی ایچ ڈبلیو،سٹاف نرس،آئی ایس ایم فارمسٹ اورآڈیولاجسٹ/سپیچ تھراپسٹ کی کنٹریکچول بنیادوں پر اسامیوں کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ان اسامیوں کو قومی صحت مشن کے تحت پُر کیا جائے گا۔درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 9جولائی 2018ہے۔مزید جانکاری حاصل کرنے اوردرخواست فارم حاصل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی بانڈی پورہ کے ساتھ رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔
ظفر بٹ کی پولیس حراست کی مذمت
سرینگر//سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ کی مسلسل پولیس حراست پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان نے ظفر بٹ کی مسلسل پولیس حراست کو انتظامیہ کی بوکھلاہٹ اور فسطائی ذہنیت سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ترجمان نے کہاکہ منصوبہ بند طریقہ سے ظفر بٹ کو سماجی و پرامن سیاسی سرگرمیوں سے جبری طور روکا جارہا ہے۔