مرکزی سیکرٹری الیکٹرانکس و آئی ٹی کاچیف سیکرٹری کیساتھ تبادلہ خیال سٹیٹ ڈیٹا سینٹر جموںکا دورہ کیا، حکومت عام لوگوں تک پہنچنے او رآن لائن خدمات فراہم کرنے کی وعدہ بند: ارون کمار

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتانے مرکزی سیکرٹری وزارت الیکٹرانِکس اینڈ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی الکیش کمار شر ماکے ساتھ تبادلہ خیال کیا جنہوں نے جموںوکشمیر سٹیٹ ڈیٹا سینٹر جموں کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) پریرناپوری اور آئی ٹی ڈی جے اینڈ کے ، این آئی سی جے اینڈ کے ، سی ڈی اے سی اور جے کے اِی جی اے کے سینئر اَفسران موجود تھے۔سیکرٹری ایم اِی آئی ٹی وائی نے حکومت جموںوکشمیر کے اِی۔ حکمرانی پروجیکٹوں اور حالیہ آئی ٹی اَقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری آئی ٹی نے سیکرٹری ایم اِی آئی ٹی وائی کو جانکاری دی کہ حکومت وکشمیر نے سمارٹ ، مؤثر ، جواب دہ ، شفاف ، شہری دوست اور رشوت سے پاک حکمرانی کے دور کے سفر کا آغاز کیا۔ جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی طرف سے آئی ٹی کے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ۔

 

اِن اقدامات سے حکمرانی کے ڈھانچے میں ایک مثالی تبدیلی آئی ہے اور عوام الناس نے واقعی اِس تبدیلی کو جدید ، عوام دوست ، ہمدرد اور رشوت سے پاک طرزِ حکمرانی محسوس کیا ہے۔ بنیادی زور گورنمنٹ ٹو سٹیزن( جی ٹو سی) آن لائن سروسز پر ہے جن میں سے اَب تک 213 سروسزکو شروع کیا جاچکا ہے اور ان میں سے اکثر کو اَب اِی ۔اُننت نامی ایک متحدہ سروس ڈیلیوری پورٹل کے تحت دستیاب کیا گیا ہے ۔ان کو میری پہچان ، آر اے ایس فیڈ بیک میکانزم، اِی پے منٹ گیٹ وے ، ایس ایم ایس گیٹ وے ، ڈیجی لاکر ، آدھار اِی۔ کے وائی سی اور’ اُمنگ ‘کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔سٹیٹ اِنفارمیٹکس آفیسر این آئی سی جموںوکشمیر محمد سلیم خان نے ایک پرزنٹیشن پیش کی جس میں اِی یو این این اے ٹی یونیفائیڈ سروسز ڈیلیوری پورٹل ، ایس اے ایس بی پورٹل ، بی اِی ایم ایس ، جن بھاگیداری ، اِی۔ کتاب کوش اور اِی پی ایم ( ملازمین کی کارکردگی کی نگرانی ) پر روشنی ڈالی گئی۔ایک اور پرزنٹیشن سی اِی او جے اے کے اِی جی اے ابھیشیک شرما کی طرف سے پیش کی گئی جس میں اُنہوں نے جے کے مائی گو، یوٹی ڈیش بورڈ ، اِی ۔ آفس وغیرہ جیسے بڑے آئی ٹی اَقدامات پر روشنی ڈالی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ جموںوکشمیر کی حکومت عام لوگوں تک پہنچنے او رانہیں آسانی سے قابل رَسائی ، غیر پیچیدہ اور شفاف طریقے سے جی ٹو سی خدمات فراہم کرنے کے لئے پختہ عزم رکھتی ہے ۔شہریوں کی ان تمام خدمات تک آسانی سے رسائی کی ایک طویل ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ریپڈ اسسٹمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) کو تمام خدمات کے ساتھ مربوط کیا گیا تاکہ اِستفادہ کرنے میں آسانی ، استعمال او رخدمات کے معیار کے بارے میں شہریوں کے ردِّعمل اور رائے حاصل کی جاسکے ۔ ان میں سے تقریباً 30خدمات کو ’ اُمنگ‘‘ پلیٹ فارم پر لایا گیا ہے اور اِس طرح ’’ آپ کا موبائل اور ہمارا دفتر ‘‘ کے مقصد کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ کچھ خدمات جیسے پیدائشی سند، وفات سند وغیرہ کو ڈی آئی جی آئی ۔لاکر کے ساتھ ضم کیا گیا ہے اور مزید ضم ہونے کے مراحل میں ہیں۔ اِس طرح ایک شہری کے لئے اَپنے گھروں یا دفاتر میں آرام سے بیٹھ کر اَپنے ڈیجیٹل دستاویزات حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔اِس کا مقصد ایک ہی قومی سنگل سائن آن ( این ایس ایس او) سے تبدیلی لانا ہے جسے ’’ میری پہچان‘‘ کہا جاتا ہے ۔ آنے والے دِنوں او رہفتوں میں باقی تمام جی ٹو سی سروسز کو ڈیجیٹل طور پر فعال کیا جائے گا اور ایک پلیٹ فارم پر آن بورڈ لایا جائے گا۔سیکرٹری ایم اِی آئی ٹی وائی سے درخواست کی گئی کہ وہ جموںوکشمیر مین اے آئی اور ایم ایل ، ایل او ٹی ، بگ ڈیٹا اینالیٹکس ، بھارت نیٹ اور اور دوم ، ایگرسٹیکس اور شکتی گیٹی وغیرہ جیسے شعبوں میں سینٹرس آف ایکسلنس کے قیام کے ساتھ ساتھ استحکام کو حاصل کرنے کے لئے وزارت سے تعاون فراہم کریں۔