مرکزی حکومت تین مہینہ کے اندر حج کمیٹی آف انڈیاکی تشکیل کرے:سپریم کورٹ

یو این آئی

نئی دہلی//عدالت عظمیٰ نے حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی کی مفاد عامہ کی عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ تین مہینہ کے اندر سیکشن 3 اور 4 کے تحت مرکزی حکومت حج کمیٹی آف انڈیاکی تشکیل کرے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس ڈی وائی چندر ٹوڑ جسٹس بمادی گھنٹم جسٹس نرسمہا جسٹس جی بی پارڈی والا کی چاررکنی بنچ نے کیا۔ سماعت پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں ہوئی جس میں بحث کرتے ہوئے وکلا نے عدالت سے کہا کہ تین سال سے حج کمیٹی آف انڈیا نہیں ہے جس سے حاجیوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے مرکزی حکومت ملک کے عازمین حج کے من مانے فیصلے تھوپ رہی ہے۔ حج 2012 کی شروعات ہوچکی ہے ،عدالت مرکزی حکومت کو ہدایات جاری کرے۔عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کو تین ماہ کے اندر سیکشن 3 اور 4 کے تحت کمیٹی بنانے کیلئے فیصلہ سنادیا اسی کے ساتھ ہی اس مفاد عامہ کی عرضی کا معاملہ فی الحال ختم کردیا۔