حکومت کاسرمائی راجدھانی میں خیرمقدم
مطالبات پوراکرنے کیلئے وزیراعلیٰ مداخلت کریں:لیکچرارفورم
جموں // جے اینڈ کے پلس 2 لیکیچرارز فورم نے وزیر اعلیٰ اور انکے کابینہ ساتھیوں کا سرمائی راجدھانی جموں میں خیر مقدم کیا ہے۔فورم کی ماہانہ میٹنگ زیر قیادت کارگُذار صدر دیپک شرما نے پلس 2 لکیچرارز کے مطالبات کو حل کرانے کا پکا عزم کیا گیا ۔ فورم نے وزیر اعلیٰ سے ان کے مطالبات یعنی کہ رننگ گریڈ /ٹائم بائونڈ ترقی کے دیرینہ مطالبات کو حل کرنے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔فورم نے تفاوت کمیٹی سے رابطہ بنایئے رکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ لیکچراراز کو پے بینڈ۔IIIمیں رکھا جائے۔فورم نے پرنسپلوں کی گریڈ پئے 5600روپے سے 6600روپے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔فورم نے وزیر تعلیم کی جانب سے جوائنٹ ڈائریکٹروں اور سی ای اوز کو ترقیاں دینے کی سراہنا کرتے ہوئے پرنسپلوں کی لسٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔فورم نے تمام انچارج لیکچراروں کو باقاعدہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔فورم نے جے اینڈ کے بورڈ آف سکول ایجوکشین کے چیرمین و یگر افسراں کو محکمہ تعلیم سے ہی پُرکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میٹنگ میں این ایس جموال، آر ایس لساتھیہ، چرن داس، انیل شرما ، ڈاکٹر سوشما ، ترسیم سنگھ، پردیپ سنگھ،سنجے بھگت، ڈاکٹر اشوک ،جیوتی شرما ، اور راکیش گپتا نے بھی شرکت کی۔
انجمن فروغ اردو کی ہفتہ وار ادبی نشست
وید بھسین کو خراج پیش،آس بھدرواہی کے انتقال پر اظہاردکھ
جموں//انجمن ء فروغ اردو کی ہفتہ وار ادبی نشست زیر قیادت امین بانہالی منعقد ہوئی۔ جس میں نامور صحافی ،سماجی کارکن اور بھارت وپاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے حمایتی وید بھسین کو انکی دوسری برسی پر یاد کیا۔انجمن کی جانب سے یہاں انگریزی میں جاری پریس بیان کے مطابق انجمن نے وید بھسین ی جانب سے اپنے اداریوں اور لیکچروں میں اردو کی بقا کے لئے کی گئی کاوشوں کو کافی سراہا۔ دریں اثنا انجمن کو اردو کے ایک نامور شاعرآس بھدرواہی کے انتقال پر کافی دھ ہوا ہے جن کا انتقال 4-11-2017کو ججھر کوٹلی میں ایک سڑک حادثہ میں ہوا ہے،جبکہ اسکا بیٹا بھی اس حاثہ میں زخمی ہوا ہے جو کہ اب روبہ صحت ہو رہا ہے۔انجمن کا وہ ایک باقاعدہ ادیب تھا جو کہ جموں اپنی حالیہ شاعری حوالہ کرنے کے لئے آرہا تھا ۔انجمن نے انکے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور غم زدہ کنبہ سے تعزیت کی ہے۔انجمن نے پنجابی اور اردو کے ایک نامور قلم کار خالد حُسین کی بہو کے انتقال پر بھی دکھ کا اظہار کیا۔انجمن نے دکھ زدہ کنبہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔
۔ 44000 روپے کے جعلی نوٹ برآمد ،تین افراد گرفتار
جموں //جموں سے نئی کرنسی کے جعلی نوٹوں کے44,000روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوٹ بندی کے بعد ضلع جموں سے تین افراد کو نئی کرنسی کے جعلی نوٹوں سیمت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک آفیسر کے مطابق گرفتار شدگان میں ہرمیندر سنگھ، موہندر سنگھ عرف بابا اور رمیش کمار عرف ڈاکٹر کو پولیس نے بشناہ میں بھٹیاری کے مقام پر روکا اور انکے قبضہ سے نئی کرنسی کے500 اور2000 روپے کے نوٹ برآمد کئے گئے ہیں جن کی مالیت 44,000روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
بہترین پوسٹرپرزنٹیشن کیلئے طالبہ کی عزت افزائی
جموں // سکاسٹ جموں میں پی ایچ ڈی کر رہی ایک طالبہ آرتی ہئیر دختر کستوری لعل کو نیشنل کانفرنس آف اکیڈمی آف پلانٹ سائنسز، انڈیا میں پوسٹر کٹیگری میں بیسٹ پیپر پریزنٹیشن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے،جسکا انعقاد ایس ایم وی ڈی یو جموں میں کیا گیا ۔انہیں یہ ایوارڈ رجسٹرار ایس ایم وی ڈی یو اور ڈئین سائنسزنے عطا کیا ،جس میں عزت افزائی کی ایک سرٹفکیٹ ہے۔ پیپر"Antibacterial activity of Terminalia chebula fruit"کے موضوع پر تیار کئے گئے تھے جسے آرتی ہئیر ،وکاس شرما اور مینو کٹوچ نے تیار کیا تھا۔پیپر میں جموں خطہ کے ادویاتی پودوں کا حل بتایا گیا ہے۔مصنف نے اپنے پیپر میں صلاح د ی ہے کہ لوگوں کو harad extract کھانے کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ بیکٹیریا کے انفیکشن سے بچ جائیں۔آرتی فیکلٹی آف بیسک سائنس سکاسٹ ۔جموں کے بائیو کیمسٹری ڈویژن میں زیر نگرانی ڈاکٹر وکاس شرما پی ایچ ڈی کر رہی ہے۔
پی ڈی پی وبھاجپاسماج کو تقسیم کرنے کیلئے کوشاں:غلام حیدرملک
حافظ قریشی
بنی // پی ڈی پی اوربی جے پی کی مخلوط حکومت ریاست اورملک میں عوام کوذات ومذہب کی بنیادپربانٹنے اورعوام کوجھوٹی تسلی اوریقین دہانیاں دینے کی عادی بن چکی ہے۔ملک وخاص کرریاست کی عوام کوسمجھناہوگا کہ اگرامن وامان کوبناناہے توان سماج کوبانٹنے والی سیاسی جماعتوں کوجڑسے اکھاڑ پھینکناہوگا ۔سابق ممبر بنی اورڈپٹی اسپیکرغلام حیدرملک نے باتوں اظہاراپنے کارکنوں کے درمیان ایک اجلاس میں کیااورکہاکہ مرکزمیں بی جے پی جماعت کے غلط روایتی ،جی ایس ٹی کے لانے کے بعدتجارتی اورکاروباری انجمنوں کوزبردست چیلنجوں کاسامناکرناپڑرہاہے اورکہاکہ حکمران پی ڈی پی بھاجپاگٹھ جوڑ نے اپنی ڈولتی ہوئی کرسی بچانے کیلئے ریاستی عوام سے دھوکہ کررہی ہے ۔ریاست میں انہوں نے حالات ابتربنادیئے ہیں۔ جموں وکشمیرکے اطراف واکناف میں پائی جانے والی پریشان کن صورتحال پرنیشنل کانفرنس گہری تشویش کااظہارکرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں جوابدہی کافقدان ہے ۔انتظامی اورتعمیراتی عمل مفلوج ہوکرر ہ گیاہے اورپی ڈی پی وبھاجپانے ریاست میں صرف اورصرف عوام کومذہب کے نام پر بانٹنے کاکام کیاہے ۔ملک نے ریاست جموں وکشمیرکو خوشحال بننے کے لئے ریاستی عوام سے اپیل کی کہ مذہب وذات کے نام پر بانٹنے والی ان سیاسی جماعتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔
انڈر 19 اُڑان فُٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز
کٹھوعہ// راج باغ ڈی پی ایس میں انڈر 19 اُڑان فُٹ بال کا افتتاح کیا گیا یہ ٹورنامنٹ ایس ایس بی جموں کی طرف سے چک چیتنا ابھیان کے تحت کیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں آج سے تحصیل سطح کے مقابلے منعقد ہوں گے ۔ پہلا مرحلہ 20 نومبر کو اختتام پذیر ہو گا جبکہ دوسرا مرحلہ 21 نومبر کو شروع ہو گا ۔ جس میں ضلع سطح کے مقابلے منعقد ہوں گے ۔ جیتنے والی ٹیم کو 50 ہزار جبکہ 2 رنر اپ ٹیموں کو بالترتیب 30 ہزار اور 20 ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ ضلع سطح پر فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو ممبئی میں ایک فرنڈلی میچ کھیلنے کا موقع ملے گا ۔ اس موقعہ پرجنگلات اور ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا کہ تحصیل مقابلے نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشو و نما کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے ایس ایس بی کی طرف سے کئے گئے انتظامات کی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ فُٹ بال پورے ملک میں ایک معروف کھیل مانی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں فُٹبال کو فروغ دینے کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہئیے تا کہ یہاں کے کھلاڑی قومی سطح کے مقابلوںمیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں ۔ اس تقریب پرایس ایس بی کی 66 بٹالین کے کمانڈنٹ اجے شرما اور کئی دیگر افسران اور طلاب بھی موجود تھے ۔
دیہی علاقوں میں سپلائی میں معقولیت لانے کی ضرورت:شام
جموں //پی ایچ ای اور آبپاشی کے وزیر شام لال چودھری نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ وہ دیہی علاقوں میں پانی کی سپلائی کو دوام بخشنے کیلئے فوری زقدامات اٹھائیں ۔ وزیر موصوف جھری میں 14.50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر کو جانکاری دی گئی کہ اس پلانٹ سے علاقے کے مختلف دیہات کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو گا ۔ وزیر نے بابا جتو اور بوا کوڈی دیو ستھان پر بھی حاضری دی ۔ انہوں نے سی سی ڈی یو کی طرف سے منعقد کئے گئے ایک بیداری کیمپ کا بھی معائینہ کیا ۔ انہیں جانکاری دی گئی کہ اس کیمپ کا انعقاد ہر برس کیا جاتا ہے تا کہ لوگوں کو پانی کی افادیت کے بارے میں جانکاری دی جا سکے ۔ وزیر نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد متواتر بنیادوں پر کیا جانا چاہئیے تا کہ دور دراز اور دیہی علاقوں میں رہایش پذیر لوگوں کو فائدہ مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی بیداری پیدا کی جانی چاہئیے ۔ پی ایچ ای کے چیف انجینئر اے کے گنڈوترہ ، ایگزیکٹو انجینئر سی سی ڈی یو کے کے منگوترہ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے ۔