رام بن//وارڈ نمبر 7محلہ منداس بٹوت کے رہائشیوں نے علاقہ میں پینے کے پانی کی قلت پر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا۔لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے متواتر پانی کی سپلائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ گذشتہ 6ماہ سے علاقہ کو نظر انداز کر رہے ہیں ،پانی کی سپلائی بہتر نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ انہیں نجی پانی ٹینکروں سے پانی خریدنا پڑتا ہے ۔