سرینگر//محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 4مئی تک کہیں کہیں پر ہلکی بارشیں ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں بدھ کی دوپہر سے کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش ہوسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ4 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بدھ کے روز وادی کشمیر میں کھلی دھوپ نکلی جس دوران درجہ حرات میں گزشتہ روز کے نسبت اضافہ ہوا ہے ۔