گول//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی کی ہدایت پر سب ڈویژن گول میں محکمہ مال کی جانب سے کیمپوں کا انعقاد ہوا جن میں تحصیلدار صدر مقام گول،نیابت اندھ اور نیابت سنگلدان شامل ہیں۔ ان کیسوں میں زیادہ تر انتقال کے کیس تھے جن کو موقعہ پر ہی حل کیاگیا ۔سب ڈویژن میں تمام کیمپوں کی نگرانی ایس ڈی ایم گول پنکج بگوترہ کر رہے تھے ۔ گول تحصیل آفس میں ایک کیمپ جس کی صدارت تحصیلدار گول محمد اشرف شیخ کر رہے تھے جہاں پر 39وراثت انتقال کیسوں کا نپٹارہ کیا گیا وہیں نائب تحصیلدار سنگلدان گلزار احمد بٹ کی صدارت میں منعقدہ کیمپ میں 16وراثت انتقال کیسوں کا نپٹارہ ہوا ۔ ادھر اندھ نیابت کی جانب سے بھی چھچھواہ میں نائب تحصیلدار محمد اقبال وانی کی صدارت میں ایک کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں4وراثت انتقال کیسوں کا نپٹارہ ہوا۔ ان تمام کیمپوں میں جو محکمہ مال کی جانب سے منعقد ہوئے 59وراثت انتقال کیمپوں کا نپٹارہ ہوا۔