مینڈھر //سب ڈیویژن مینڈھر میں محکمہ مال کے افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سید شوکت کاظمی نے کی ۔ اس موقعہ پر لینڈ ریکارڈ کو آن لائن کرنے اور اس کی تجدید کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر محمد تنویر ، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم نے شوکت کاظمی کو ریکارڈ کی اپ ڈیشن پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایاکہ افسران اور ملازمین ہر ممکن کوشش کرکے ریکارڈکی تجدید کریںگے ۔تحصیلدار بالاکوٹ ، تحصیلدار مینڈھر اور تحصیلدار منکوٹ نے بھی اپنے اپنے علاقوں کی رپورٹ پیش کی ۔شوکت کاظمی نے افسران اور ملازمین پر زور دیاکہ وہ ریکارڈ کو معیاد بند مدت میں اپ ڈیٹ کریں تاکہ یہ پروجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوسکے ۔انہوںنے محکمہ کے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ جمع بندی اور دیگر معاملات کو مکمل کیاجائے ۔