سرینگر // محکمہ ریلوے نے وادی کے مسافروں کی مشکلات مد نظر رکھتے ہوئے ایک ہیلپ لائن نمبر متعارف کیا ہے تاکہ مسافروں کو ریل گاڑیوں کی آمدورفت سے متعلق وقت پر جانکاری حاصل ہو سکے۔ یہ فیصلہ محکمہ ریلوے نے وادی میں نامساعد حالات کے دوران مسافروں کوریل گاڑیوں سے متعلق مکمل طور پر جانکاری نہ ملنے کے پیش نظر لیا ہے۔محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے مسافروں کی شکایات مد نظر رکھتے ہوئے تین دن قبل ایک لینڈ لاین فون زیر نمبر 01951-255164 متعارف کیا ہے تاکہ وادی کے مسافروں کو ریل ٹائمنگ اور آواجاہی سے متعلق مکمل جانکاری مل سکے ۔معلوم رہے کہ وادی میں نامسائد حالات کے دوران اکثر وبیشترسرینگر اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان ریل سروس معطل ہو کر رہ جاتی ہے۔