محبت دیں اور محنت لیں: وزیراعظم بی جے پی حکومت کے 9سال مکمل

۔  30 مئی سے 30جون تک ملک میں تقریباً 50ریلیاں منعقد کرنیکا پروگرام

 

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو ملک کے وزیر اعظم کے طور پر ان کے 9سالوں کی تعریف کر رہے ہیں اور کہا کہ اس طرح کا پیار ملنا ہمیشہ ہی عاجزی کا باعث ہوتا ہے اور انہیں اس سے مزید محنت کرنے کی طاقت بھی ملتی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا، “صبح سے، میں’ مودی حکومت کے 9سال‘ پر بہت سے ٹویٹس دیکھ رہا ہوں جس میں لوگ اس بات کو اجاگر کر رہے ہیں کہ انہوں نے 2014 سے ہماری حکومت کے بارے میں کیا تعریف کی۔ قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت 30 مئی2023 کو اپنی مسلسل دو میعادوں کے 9 سال مکمل کرنے والی ہے۔

 

 

ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی نے 30 مئی سے شروع ہونے والے ایک مہینے کے لئے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی 30 مئی سے 30 جون کے درمیان پورے ملک میں تقریباً 50 ریلیاں منعقد کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی قیادت کریں گے اور نصف درجن ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس رابطہ مہم سے بی جے پی کی لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کو بھی زور ملے گا جن میں تقریباً ایک سال باقی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ رسائی مہم کا آغاز 31 مئی کو راجستھان کے اجمیر میں وزیراعظم مودی کے ذریعہ ایک میگا ریلی کے ذریعے کیا جائے گا۔دیگر قائدین جو اس عوامی مہم میں حصہ لیں گے ، ان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر افراد شامل ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی بار وزیر اعظم کے طور پر 26 مئی 2014 کو حلف لیا تھا، اور مودی نے 30 مئی 2019 کو دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔