پونچھ//جامعہ ضیاء العلوم پونچھ میں علمی وادبی دنیا کی جلیل القدر ہستیوں سرسید احمد خان اور حضرت مولاناوحید الدین کی یاد میںشائع ہمالین ایجوکیشن مشن کا خصوصی مجلہ دبستان ہمالہ نمبر پر ایک تعارفی تقریب کا انعقاد ہوا۔یہ تقریب حلہ بول چائینل اور جامع ضیاء العلوم کے باہمی اشتراک سے ہمالین ایجوکیشن مشن کے بینر تلے منعقد کیاگیا ۔ اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سینئر صحافی سردار نریندر سنگھ تلوار نے شرکت کی ۔ابتدائی کلمات میں ڈاکٹر زمرد مغل نے مجلہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطہ پیر پنجال میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور معیاری مجلہ ہے۔انھوں نے نظامت کے لئے پردیپ کھنہ کو دعوت دی ۔پردیپ کھنہ نے بھی مجلہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مجلہ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں فخر ِخطہ پیر پنچال شیخ محمد عبداللہ پاپا میاں کا ذکر ہے۔ایڈوکیٹ افتخار علی بزمی نے اپنے تاثرات میں ہمالین ایجوکیشن مشن کے بانی فارق مضطر کی کاوشوں کو سراہا۔ لیکچرار انور خان نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے ۔جس کے بعد فخر پیر پنچال سرسید نما پاپا میاں شیخ محمد عبداللہ کے خاندان کے چشم چراغ سردار نریندر سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ ان کے داد جی نے علی گڈھ میں جا کر مسلم خواتین کو تعلیم دینے کے لئے ادارہ قائم کیا۔انھوں نے دبستان ہمالہ کے مدیر فاروق مضطر اور ایڈیٹر طارق علی میر کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اپنے مجلہ میں ان کے داد کا ذکر کر کے انھیں خراج پیش کیا ہے۔مولانا سعید حبیب نے خطاب کرتے ہوئے جہاں مجلہ دبستان ہمالہ پر روشنی ڈالی وہی انھوں نے فاروق مضطر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انھیں سلام پیش کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر طارق علی میرنے اپنے خوبصورت انداز میںاظہار تشکر بجالایا۔اس موقع ڈاکٹر علمدار عدم آصف میر ،سرپنچ معشوق احمد،پروفیسر فتح محمد عباسی،احتشام حسین بٹ،عمر فرحت،مفتی ریاض احمد ڈار ، مولانا وحید احمد بانڈے کے علاوہ دیگر معزز شہری موجود رہے۔