کشتواڑ// ماہ رمضان کی شروعات، اگلے ماہ تک مسلمانوں کو دن میں کھانا پینا ممنوع ہے۔سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی وہ افطار کرکے کھانا کھائیں گے۔جس کے لئے وہ دن بھر تیاری کرتے ہیں۔ماہ رمضان سے قبل کشتواڑ کے بازاروں میں خوب چہل و پہل رہی اور لوگ اشیائے خوردنی خریدنے میں مصروف رہے خصوصاً مسلمان طبقہ، جو کہ کہ ماہ رمضان کی تیاریوں میں مست رہے۔ماہ رمضان سے قبل لوگ اپنے من پسند پکوان خریدنے میں کافی مشغول رہے۔خالی بازاروں میں اچانک لو گوں کا ہجوم امڈپڑا۔جوس، پھل اور مٹھائیوں کے دوکانوںپر کافی رش تھا ۔ایک50 سالہ بزرگ نے کہا کہ میں نے کئی دنوں سے قبل اس ماہ کے لئے تیاریاں کی ہیں۔