بھدرواہ//گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ میں آج بروز سنیچر 17 جون 2017 کو گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کے سیمینار حال میں یک روزہ سیمینار بعنوانــ ـ’’ماہ رمضان اور نزول قرآن‘‘ ڈپارنمنٹ آف عربی ، فارسی اور اسلامیات کے اشتراک سے منعقد ہوا جس میں ڈگری کالج بھدرواہ کے اساتذہ کرام ، طلبہ و طالبات ، دیگر کالجز کے اساتذہ کرام اور دیگر مہمانان کرام نے شرکت کر کے اس سیمینار کو پر رونق بنایا ۔ سیمینار کا آغاز ڈاکٹر ریاض احمد صدر شعبہ عربی نے تلاوت قرآن سے کیا، جلسہ کے صدارتی کلمات پروفیسر مشتاق احمد صدر شعبہ فارسی نے انجام دیئے ، نظامت کے فرائض عاقب نذیر بیگ نے انجام دئیے۔ سیمینار میں مقررین نے قرآن کی عظمت و شان و شوکت ، امن و امان ، بھائی چارگی، اخوت و محبت کا پیغام دیا اور قرآن کو بحیثیت ضابطہ حیات اپنانے پر زور دیا۔ مقررین میں ڈاکٹر جاوید اقبال زرگر، پروفیسر سریندر سنگ ،ڈاکٹر نثار احمد بلا ، ڈاکٹر عنایت اللہ وانی، محمد شعیب بلوان، ماسٹر عبد الحفیظ شیخ اور پروفیسر نذیر صدر شعبہ اسلامیات وغیرہ نے مذکورہ موضوعات پر سیرحا صل گفتگو کی۔ سیمینار کا اختتام پروفیسر بشارت اقبال صدر شعبہ انگریزی و انچارج پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ نے کلمات تشکر سے کیا۔