ماں کی چھاتی سے دودھ پلانے کی افادیت سکمز کے اہتمام سے کئی تقاریب میں معاملہ اُجاگر

سرینگر // ماں کی چھاتی کے ذریعے دودھ پلانے کے عالمی ہفتہ کے سلسلہ میںسکمز صورہ کے شعبہ کیمونٹی میڈیسن کی جانب سے ’’چھاتی سے دودھ پلانے میں تیزی لائو: جانکاری اور امداد فراہم کریں‘‘ کے موضوع میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ شعبہ کی جانب سے ہفتہ کے دوران کئی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں زچگی کے بعد وارڈوں میں، بچوں کے مخصوص کلنکوں اور سی ایچ سی سنبل میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور خواتین کو بچوں کوچھاتی سے دودھ پلانے کی افادیت سے آگاہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ خواتین کو زچگی سے قبل اور زچگی کے بعد اپنی اور نوزائیدد بچوں کو چھاتی سے دودھ پلانے کے فائدوں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ اس علاوہ خواتین میں پوسٹر بانٹے گئے جن میں بچوں کو دودھ پلانے کے فائدے اجاگر کئے گئے تھے۔