مانو میں فیکلٹی انڈکشن پروگرام کا اختتام

حیدرآباد، // ’’مجھے امید ہے کہ یہ تربیت اساتذہ کو تدریس اور تحقیق میں مہارت پیدا کرنے میں مدد دے گی اور ان کے کیریئر کے لیے بھی یہ سودمند ثابت ہوگی۔‘‘اس خیال کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے آج یو جی سی -ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر (HRDC)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ایک ماہ طویل فیکلٹی انڈکشن پروگرام (FIP) کے اختتامی اجلاس میں کیا۔ اس کا آغاز ، 3؍ جنوری کو ہوا تھا۔پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر، ایچ آر ڈی سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اب اساتذہ کو تدریسی حکمت عملیوں کی منصوبہ بندی کا ادراک ہوگا۔ یہ پروگرام 156 گھنٹوں کے 98 سیشن پر مشتمل تھا جس میں متنوع مضامین کے پس منظر سے تعلق رکھنے مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں کے ریسورس پرسنز نے شرکاء کو تربیت فراہم کی۔ ریاست تلنگانہ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، اتر پردیش، بہار اور مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے 39 اساتذہ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔