ڈوڈہ//بھارتیہ مانو سماج سیوک سنستھا (آل انڈیا) این جی او برانچ جموں کشمیر کی جانب سے ضلع ڈوڈہ کے مضافاتی علاقہ شیواہ میں غریب طلباء و طالبات میں مفت کاپیاں و لکھائی کا سامان تقسیم کیا گیا مانو سماج سیوک کی طرف سے غریب طلباء کو تعلیم حاصل کرنے میں درپیش رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور والدین کی پریشانی کو کسی حد تک دور کرنے کے لئے قدم اُٹھایا ہے اور اسی کے تحت علاقہ شیواہ کے گورنمنٹ سکولوں میں بھی غریب بچوں بچیوں میں کاپیاں و دیگر سامان فراہم کیا گیا واضح رہے کہ یہ فلاحی تنظیم سماج کے اندر پسماندہ طبقہ کو امداد فراہم کرکے ان کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے بھی کام کررہی ہے۔ اس پروگرام کو تنظیم کے بانی سنجے کمار موریہ کی ہدایات پر منعقد کیا جارہا ہے جبکہ ریاستی صدر محمد صدیق ، جنرل سیکریٹری یاسر کرائیپاک ، عمر بن لطیف ضلعی صدر کی سربراہی میں میں ڈوڈہ کے مضافاتی علاقہ شیواہ میں مفت کاپی پنسل وغیرہ غریب بچوں بچیوں میں تقسیم کی گئی۔اس موقع پر بھگت سنجے کمار، اجیت سنگھ چاڑک، عاشق حُسین سی، سابقہ سرپنچ گلشیر احمد خان کے علاوہ علاقہ کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ اور تنظیم کے کام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ غریب بچوں کو تعلیم کے میدان میں اس طریقہ سے مدد کرنا بہت مفید ثابت ہوگا چونکہ غریب والدین اپنے بچوں کو وردی کتابوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے تعلیم سے دور کردیتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ مانو سماج سیوک کے ممبران نے علاقہ کے کئی سکولوں کا بھی دورہ کیا جہاں پر عملہ کی کمی اور عملہ ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی پر سے غیر حاضر پائے گئے۔ اور کئی سکولوں کے لئے راستہ بھی نہ ہے۔تنظیم کے ممبران کا حکومت جموں کشمیر سے التجاء ہے کہ غریب عوام کے بچوں کے لئے بنائے گئے سکولی عمارتوں کی دیکھ بھال اور ساتھ ہی ساتھ سکولوں کے عملہ کی قلت کو دور کرنے کی بھی گذارش کی ہے۔ تاکہ غریب عوام کے بچوں کا مستقبل تاریک نہ ہو۔