راجوری //’’ماحولیاتی تبدیلی میں جنگلات کا رول اور پانی کے تحفظ ‘‘کے موضوع پر جموں وکشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام راجوری ، محکمہ جنگلات اور ہمالین ڈگری کالج راجوری کے اشتراک سے یک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔یہ پروگرام ہمالین ایجوکیشن کالج ٹھنڈی کسی میں ہواجس میں بڑی تعداد میں سکول اور کالج طلباء و و عملہ نے بھی شرکت کی ۔پروگرام کے دوران بین کالج پوسٹر بنانے ، تقریری مقابلے اور کوئز مقابلے ہوئے ۔اس دوران جموں وکشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد حنیف نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے اس دن کے منانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔وہیں اپنے خطاب میں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر شریکار پنت نے کہاکہ آبی ذخائر کو بچانے کیلئے جنگلات کا تحفظ ضروری ہے اوراسی سے انسانی بقابھی ہے ۔اس دوران بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے شعبہ خاطر تواضع و سیاحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسرار غوث اور جموں وکشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری کفیل احمد نے بھی پانی و جنگلات کے بچائو کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عام لوگوں کو اس سلسلے میں بیدار کرنے کیلئے کہا ۔پوسٹربنانے اور تقریری مقابلوں میں ججز کے فرائض پروفیسر شریف چوہان ، ڈاکٹر شریکار پنت اور ڈاکٹر عارف ٹی جان نے انجام دیئے ۔اس دوران پوسٹر بنانے میں بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن ایچ ای ایم کالج ، طارق پیرا میڈیکل کالج اور طارق کالج آف ایجوکین کو ملی جبکہ تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن ہمالین ایجوکیشن مشن راجوری نے حاصل کی ۔اسی طرح سے کوئز مقابلے میں پہلا اور دوسرا انعام گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی اور گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ کو ملا جبکہ تیسرا انعام گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ اور ایچ ای ایم کالج کو مشترکہ طور پر دیاگیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی انفینٹری بریگیڈ بھمبر گلی راجوری 120کے کمانڈربریگیڈیئر پی پی سنگھ نے جے کے وائی ڈی او کی طرف سے یہ پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی ۔انہوںنے اس بات پر زور دیاکہ قدرتی ذرائع کو محفوظ رکھاجائے ۔آخر پر پروفیسر سلیم وانی نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔