عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//مائیکرو ٹیک نے اتوارکو سرینگر میں اپنے ڈیلرز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں کمپنی نے کئی نئے پروڈکٹس کی نمائش کی اور گھریلو استعمال کے لیے سولر بجلی کی پیداوار سے متعلق اپنی خدمات کا تعارف کروایا۔ ڈیلرز کو بتایا گیا کہ کمپنی وادی میں سولر بجلی کے لیے درکار اشیاء اور ماہرین کی خدمات فراہم کرے گی۔ تقریب میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے سینکڑوں ریٹیل ڈیلرز اور ہول سیلرز نے شرکت کی۔یہ ڈیلرز کمپنی کے پروڈکٹس کی مارکیٹنگ اور فروخت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مائیکرو ٹیک انٹرنیشنل کے کنٹری ہیڈ سمت دتا مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس ایونٹ نے نہ صرف کمپنی کے نئے پروڈکٹس کی تشہیر کی بلکہ وادی میں توانائی کی جدید صورتوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔میٹنگ کا ایک بڑا مقصد کمپنی کے جدید پروڈکٹس کو پیش کرنا تھا۔ اس کے ذریعے ڈیلرز کو مارکیٹ میں نئے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔