لٹھونگ کی رابطہ سڑک لوگوں کیلئے درد سر

بختیار کاظمی

سرنکوٹ// سرنکوٹ کے لھٹونگ علاقہ میںجانے والی رابطہ سڑک گزشتہ دنوں ہوئی بارشوں کے بعد انتہائی خستہ حال ہو ئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی آمد ورفت متاثر ہو ئی ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ علاقہ میں جانے والی رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہر طرف سڑکیں تباہ ہو رہی ہیںاوراس کی اہم وجہ یہ ہے کہ تعمیراتی ایجنسیاں صرف فنڈ ز کا غیر ضروری طور پر استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ غیر معیاری کام کی وجہ سے رابطہ سڑک کے حفاظتی باندھ ٹوٹ چکے ہیں جبکہ نکاسی نظام بھی پوری طرح سے مفلوج ہو کررہ گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ اور متعلقہ تعمیراتی ایجنسی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ سڑک کو قابل آمد ورفت بنانے کیلئے عملی بنیادوں پر اقداما ت اٹھائے جائیں ۔