اشرف چراغ
کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں پیر کے روز ایک 6ماہ کی حاملہ خاتون پر اسرار طور مردہ پائی گئی جس کے بعد پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔معلوم ہوا ہے کہ وہی پورہ لنگیٹ علاقہ میں اتورا کی شام کو ایک خاتون اپنے کمرے میںپر اسرار طور مردہ پائی گئی۔حاملہ خاتون کے لواحقین نے اپنی بیٹی کے سسرال جاکر واقعہ سے متعلق جانکاری حاصل کی تاہم لواحقین نے بتایا کہ معاملہ کی نسبت مکمل تحقیقات عمل میں لائی جائے تاکہ حقیقت کا پتہ لگایا جا سکے گا۔اس دوران مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اورلواحقین نے حاملہ خاتون کی موت پر کئی خدشات کا اظہار کیا ۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور نزدیکی اسپتال میں اس کا پوسٹ مارٹم کر کے لاش کو لواحقین کے سپر د کر دی ۔پولیس نے واقعہ سے متعلق ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔