لتا منگیشکر چوک کاافتتاح آج

ایودھیا// موسیقی کی ملکہ لتا منگیشکر کے نام سے منسوب اسمرتی چوک کی افتتاحی تقریب بدھ کو منعقد ہوگی۔ وزیراعظم نریندر مودی افتتاحی تقریب میں ورچوئلی طور پر شامل ہوں گے جبکہ ایودھیا میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ چوک کا افتتاح کریں گے۔مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جی کشن ریڈی بھی لانچ تقریب میں شرکت کریں گے۔

لتا منگیشکر چوک کی افتتاحی تقریب میں ان کے بھتیجے آدیناتھ منگیشکر اور بہو کرشنا بھی آ رہے ہیں۔ لانچنگ تقریب صبح 10:50 پر شروع ہوگی اور 12:25 بجے تک جاری رہے گی۔افتتاح سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور جی کشن ریڈی کریں گے۔ اس کے بعد تمام مہمان رام کتھا پارک پہنچیں گے۔ جہاں لتا جی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ پروگرام کے لیے رام کتھا پارک میں ایک عظیم الشان اسٹیج اور پنڈال سجایا گیا ہے۔

یہاں لتا جی کے بھجن نامور گلوکارہ ساوانی رویندرا پیش کریں گی۔ لتا منگیشکر چوک کی تعمیر کی عکاسی کرنے والی ایک مختصر فلم بھی دکھائی جائے گی۔ایودھیا شودھ سنستھان کے ذریعہ شائع کردہ رامائن کے عالمی انسائیکلوپیڈیا کی 11 کتابیں بھی جاری کی جائیں گی۔

پروگرام کے دوران وزیراعظم کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا جائے گا۔شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس اور ریاستی حکومت کے ثقافت اور سیاحت کے وزیر جیویر سنگھ اور سنت دھرماچاریہ بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔ انتظامیہ افتتاحی تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ڈی ایم نتیش کمار اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین وشال سنگھ نے مقامات کا معائنہ کیا۔