لاپتہ شخص کی تلاش کیلئے این ڈی آر ایف کی ٹیم طلب

راجوری//حکام نے ہفتہ کے روز راجوری کے سرانو گاؤں میں گزشتہ گیارہ دنوں سے لاپتہ ایک شخص کی جاری تلاشی مہم میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ایکشن ٹیموں کو طلب کر کے کام پر لگایا گیا ہے ۔علاقہ میں تلاشی آپریشن آٹھ روز قبل شروع کیا گیا تھا اور ایس ڈی آر ایف، جموں و کشمیر پولیس اور ہندوستانی فوج کی ٹیمیں لاپتہ شخص کی تلاش میں مصروف ہیں جس کی شناخت رنجیت کمار (29) ولد ناتھ رام سکنہ سرانو کے طور پر کی گئی ہے۔ہفتے کے روز حکام نے کہا آپریشن میں این ڈی آر ایف کی ٹیموں کولایاگیا ہے اور یہ ٹیمیں اپنی جدید کشتیوں اور غوطہ خوروں کو لے کر سرانو گاؤں کے ندی میں تلاشی مہم چلا رہی ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ لاپتہ شخص کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں ہے اور آپریشن ابھی جاری ہے۔