لالو یادو اسپتال میں داخل

 

پٹنہ // راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں آج علی الصبح اسپتال میں داخل کرایا گیا۔آر جے ڈی ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ مسٹر یادو کو کل دیر رات طبیعت بگڑنے کے بعد علاج کے لئے آج علی الصبح ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مسٹر یادو کے بلڈ شوگر کی سطح بڑھ گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسٹر یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی پرساد یادو نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا ہے ۔