لالو کاکامیاب آپریشن بیٹی روہنی نے دیا گردہ، دونوں صحت مند

چنئی//بہار کے نائب وزیر اعلیٰ لالو پرساد کے بیٹے تیجسوی یادو نے لالو پرساد کو آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو میں لے جاتے ہوئے ایک ویڈیو ٹوئٹ کر ان کی صحت سے متعلق جانکاری دی ہے۔ لالو پرساد یادو طویل مدت سے بیمار چل رہے ہیں اور کل ان کا سنگاپور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ یہ پریشن کامیاب رہا ۔ لالو کو ان کی بیٹی روہنی کی کڈنی لگائی گئی ہے اور اب دونوں ہی صحت مند بتائے جا رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالین نے بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کے سنگا پور میں گردے کے کامیاب آپریشن کی دعا کی ہے ۔مسٹر اسٹالین نے پیر کو ایک ٹوئیٹ میں کہا،سینئر سماجی انصاف کے علمبردار اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) صدر لالو پرساد کا آج سنگاپور میں گردے کا آپریشن ہو رہا ہے ، میں ان کے کامیاب آپریشن اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔