راجا ارشاد احمد
گاندربل//کرالہ باغ لارگاندربل میں محکمہ باغبانی نے آئی سی اے آر کے اشتراک سے انگور کی کاشت سے وابستہ کاشتکاروں کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیاگیا۔تربیتی پروگرام میں ڈائریکٹر پونے ڈاکٹر کوشک بنرجی، ڈائرکٹر CITH ڈاکٹر ایم کے ورما، ڈائریکٹر باغبانی کشمیر ظہور احمد بٹ نے شرکت کی۔پروگرام میں محکمہ باغبانی گاندربل کے ڈیولپمنٹ آفیسر تیج بہادر سنگھ، محکمہ باغبانی کا عملہ سمیت گاندربل کے مختلف علاقوں سے وابستہ انگور کے کاشتکار بھی موجود تھے۔ڈاکٹر سوجوئے ساہا پرنسپل سائنٹسٹ آئی سی اے آر، این آر سی جی پونے نے انگور کے کاشتکاروں کو پاڈری پھپھوندی کے بائیو انٹینسیو مینجمنٹ سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر شرمستھا نائیک سائنسدان آئی سی اے آر، این آر سی جی نے کسانوں کو انگور کی کٹائی، کشمش کی تیاری کی تکنیک اور کیڑے مکوڑے سے پاک پودے لگانے کے مواد کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں میں حفاظتی سامان تقسیم کیاگیا۔ اس موقع پر بائیو انٹینسیو انگور کی کاشت سے متعلق تکنیکی بلیٹن جاری کیا گیا جس میں زیادہ حیاتیاتی کو فروغ دیا گیا اور زرعی کیمیکل ان پٹ کو کم سے کم کیا جائے۔