عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ہندوستانی مارشل آرٹ Ashtedu کو فروغ دینے اور ترقی دینے کی کوشش میں، جموں و کشمیر کیAshtedu اکھاڑا ایسوسی ایشن کے 5 ممبر ٹرینرز کے ایک گروپ نے بھنڈارا مہاراشٹر میں نیشنل ماسٹرز ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی۔اس قومی ماسٹرز ٹریننگ کیمپ میں راج کمار، عادل حسین، شاہد ہلال، نوید مختار، عمان رفیق نے شرکت کی۔راجیش تلملے، جنرل سکریٹری نیشنل اشتیدو مردانی اکھاڑا فیڈریشن بھارت نے نیشنل ماسٹرز ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے پر کشمیر کے اراکین کی تعریف کی۔ماسٹرز ٹریننگ کیمپ کے اختتامی دن، سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر کی اشتیدو اکھاڑا ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری راج کمار کو نیشنل باڈی میں سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا۔ جموں و کشمیر کی اشتیدو اکھاڑا ایسوسی ایشن 17 اور 18 فروری 2024 کو جموں میں ریاستی چمپئن شپ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے اور ساتھ ہی اسمیتا ویمن لیگ کے سلیکشن ٹرائلز بھی منعقد کیے جائیں گے جو نئی دہلی میں منعقد ہوں گے۔