قرض میں ڈوبے 5 افرادخانہ کی خودکشی

ترواننت پورم// کیرالہ کے ترواننت پورم کے کلم بلم قصبے میں قرض میں ڈوبے خاندان کے پانچ افراد کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت منی کندن، ان کی بیوی سندھیا، بچے امیا اور اجیش اور ان کی ماں کی بہن دیوکی کے طور پر کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ منی کندن اپنے کمرے میں لٹکے ہوئے پائے گئے ، جب کہ دیگر نے مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کی۔