سرینگر// جموںو کشمیر اردو کونسل(رجسٹرڈ) اور اقبال انسٹچوٹ آف کلچر اور فلاسفی کے باہمی اشتراک سے اقبال انسٹچوٹ یونیورسٹی آف کشمیر کے کانفرنس ہال میں’قرآن حکیم اور فکریات اقبال‘کے موضوع پر سمینار منعقد ہوا ۔جس میںمقررین نے علامہ اقبال کی شاعری اور فلاسفی پر قران حکیم کی گہری چھاپ کے بارے میں سیر حاصل بحث کی ۔انہوں نے اپنے مقالات میں اس بات کا اعادہ کیا کہ علامہ اقبال کی شاعری کا اصل ممبع قران مجید ہی تھا۔اور قران کی تعلیم کو عام لوگوں تک پہچانے کے لئے انہوں نے اپنی شاعری کو استعمال کیا۔اپنے صدارتی خطبے پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی نے کہا کہ علامہ اقبال اعلیٰ فکر کے مالک تھے یہی وجہ تھی ہر مکتبہ فکر ان کی قدرو منزلت کا معترف ہے۔اس موقع پر جن اور علماء اور دانشورں نے خطاب کیا ان میںپروفیسر عبدالرشید شاہ،پروفیسر محمد اقبال آہنگر،ڈاکٹر محمد آصف،ظریف احمد ظریف،اور مفتی محمد سلطان قابل ذکر ہیں۔تقریب کے آخر پر اردو کونسل کے سیکریٹری جنرل جاوید ماٹجی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں اور لوگوں کے علاوہ ناصر مرزا،ڈاکٹر الطاف انجم، جاوید
کرمانی،شبیر ماٹجی،صوفی علی محمدکے علاوہ نوجواں کی ایک اچھی تعداد موجود تھی۔