قاضی موڑہ تا گردوارہ رابطہ سڑک خراب | شہری پریشان ،سڑک کی مرمتی کا مطالبہ

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

 

حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے قصبہ میں وارڈ نمبر ایک قاضی موڑہ تا گردوارہ رابطہ سڑک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو گئی ہے۔ سڑک کے درمیان میں اور کناروں پر گہرے گڑھے پڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی سفری مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔سڑکیں خستہ حالی کی وجہ سے منٹوں کا سفرگھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے خراب حال کی وجہ سے اس پر چلنے والی نئی گاڑیاں بھی متاثر ہورہی ہیں ۔

 

مکینوں کے مطابق بارہا ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود اس سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ وارڈ نمبر 1 میونسپل کونسل کے حدود میں ہونے کے باوجود کمیٹی کی نظروں سے اوجھل ہے۔انہوں نے خستہ حال سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔