رام بن //ضلع کے بٹوتر ہسپتال میں اپنی قسم کا ایک پہلا آپریشن انجام دیا گیا ،جس کے تحت بٹوت کے ایک 12 سال کی عمر کے ایک لڑکے کا دایاں پیر ٹھیک کر دیا گیا جسکا پیر پیدائش سے ہی خراب تھا اور میں مبتلا تھا۔اس لڑکے کو مناسب طریقہ سے چلنے میں مشکل آتی تھی اور دائیں پیر میں اسے تکلیف بھی ہوتی تھی۔ریاست کے کسی بھی ہسپتال میں انجام دینے والا یہ پہلی نوعیت کا آپریشن ہے۔ایمرجنسی ہسپتال بٹوت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے یہ بہت ہی پیچیدہ آپریشن انجام دیا ،ٹیم میں ڈاکٹر اور دیگر سٹاف بشمول آر تھو پیڈک سرجن ڈاکٹر بلویندر سنگھ ،اینستھیسیائسٹ ڈاکٹر سی ڈی ٹھاپا، ہیڈفرماسسٹ غلام مُصطفیٰ اور آپریشن تھیٹر سٹاف شامل تھے۔ڈاکٹر بلویندر سنگھ نے بتایا ہے کہ ایسے آپریشن بڑے بڑے ہسپتالوں یعنی کہ ایمز ، میدانتااور گنگا رام نئی دہلی میں انجام دئے جاتے ہیں،جسکے لئے کافی تربیت اور تجربہ درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سے اب مریض کو راحت ملی ہے اور وہ اگلے چھ ہفتوں تک اپنے دائیں پیر سے بھی چلنے کے قابل ہوگا۔ یہ آپریشن ایمرجنسی ہسپتال بٹوت کے بی ایم او شکیل احمد سومباریہ اور سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین خان کی نگرانی میں انجام دیا گیا ۔