سرینگر//فورڈ انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کے با اختیار ڈیلرآٹو ونگس فورڈ کے کارپوریٹ آفس باغ حیدر ،حیدر پورہ بائی پاس میں فورڈ اینڈیور کا خصوصی ایڈیشن لانچ کیا۔تقریب پر جموں و کشمیر بینک ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ کے برانچ ہیڈ تجمل قاردی مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ آٹو ونگس فورڈ پرائیوٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عاشق حسین وانی ، آٹو ونگس فورڈ پرائیوٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہر ماجد میر کے علاوہ دیگر شخصیات اور صارفین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔اس موقعہ پر آٹو ونگس فورڈ کے جنرل منیجر یونس بشیر نے کہا کہ ہمیں فورڈ اینڈیور اسپورٹس کے آغاز سے بہت خوشی ہوئی ہے جو فورڈ اینڈیور کا خصوصی ایڈیشن پاور پیک کا مرکب ہے۔انہوں نے اس گاڑی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ فورڈ اینڈیور اسپورٹس میں ایک نیا انقلاب پیدا کرے گا۔