کشتواڑ//فوج نے نوجوانوں کو مستقبل کے ساتھ جوڑنے کے لئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سوندار، کشتواڑ کے طلاب کے لئے ڈرائینگ کا ایک مقابلہ منعقد کیا ۔سکولی بچوںنے اس مقابلہ میں نہایت ہی ذوق و شوق سے شرکت کی ۔اُنہوں نے ڈرائینگ مقابلہ میں شرکت کرنے کے لئے ایک موقعہ فراہم کرنے فوج کے اس جذبہ کی سرا ہناکی۔مقابلہ میں کُل 50بچوں نے شرکت کی اور خوبصورت ہنر کا مُظاہرہ کیا ۔اپنی ڈرائینگ میں ان بچوں نے ایک جدید اور ترقی یافتہ ریاست کے تصور کو پیش کیا۔مقابلہ کا اختتام فاتح میں انعامات کی تقسیم کاری کے ساتھ کیا گیا ۔مقابلہ میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کو حوصلہ افزائی کے انعامات پیش کئے گئے۔بچوں کو ا س تخلیقی ایوئینٹ میں شرکت کرنے پر کافی مسرت ہوئی۔