کوٹرنکہ //فوج کی جانب سے کوٹرنکہ سب ڈویژن کے بال آشرم بدھل میں سپورٹس سے متعلق ساز و سامان و کٹس تقسیم کی گئی ہیں ۔اس سلسلہ میں سموٹ فوجی کیمپ کی ایک ٹیم نے بال آشرم میں رجسٹرڈ ہوئے بچوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس کے دوران بچوں کو ساز و سامان فراہم کرتے ہوئے تلقین کی گئی کہ وہ پڑھائی کیساتھ ساتھ دیگر میدانوں بھی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ بال آشرم میں کووڈ کے دوران کل 55طلباء کا اندراج کیاگیا تھا جن میں 30کے قریب بچے 9سے 15برس کی عمر کے ہیں جبکہ فوج کی جانب سے کووڈ کے دوران مکینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے علا وہ کئی علاقوں میں بیداری اور طبی پروگرام بھی منعقد کئے گئے ہیں جن کے دوران عوام کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس پروگرام کے دوران بچوں میں والی بال ،کرکٹ ،بیڈ منٹن سمیت دیگر کھیلوں کا ساز و سامان تقسیم کیا گیا ۔