بانہال // جموں اور نتھا ٹاپ کے درمیان معمول کی پرواز کے دوران فوج کے ایک چیتا ہیلی کاپٹر ہنگامی طور لینڈنگ کرنا پڑی ، تاہم ہیلی کاپٹر میں سوارتمام4افراد محفوظ رہے۔ واقع کی کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ’جموں سے نتھا ٹاپ جارہے آئی اے ایف چیتا ہیلی کاپٹر نے بدھ کی صبح کریش لینڈنگ کی۔ اس میں دو مسافر اور عملے کے دو اراکین سوار تھے‘۔ انہوں نے بتایا ’مسافر اور عملے کے اراکین محفوظ ہیں‘۔انہوں نے کہا ’حادثے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لئے کورٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کئے گئے ہیں‘۔