منیلا// فلپائن میں سمندری طوفان رائی کی وجہ سے اب تک 389 لوگوں کی جان جا چکی ہے اور 64 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے نیشنل کونسل فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کے حوالے سے دی ہے۔
اس طوفان میں زخمیوں کی تعداد 1146 ہو گئی ہے اور ملک کے 427 شہروں میں 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس طوفان سے 5,70,000 لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
سمندری طوفان رائی نے 16 دسمبر سے فلپائن میں تباہی مچا رکھی ہے، واضح رہے فلپائن کی تاریخ کے سب سے تباہ کن سمندری طوفانوں میں سے ’رائی‘ بھی ایک ہے۔