فراڈ چیک کیس| باپ بیٹی کیخلاف چالان پیش

 نیوز ڈیسک

سرینگر//کرائم برانچ کشمیر کے اکنامک آفینس ونگ نے جمعہ کو دھوکہ دہی کے چیک سے متعلق ایک معاملے میں دو ملزمین کے خلاف سرینگر کی عدالت میں چالان پیش کیا۔ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سرینگر کے عبدالرشید بٹ اور اس کی بیٹی کے خلاف کیس زیر نمبر/2018 10کا چالان عدالت میں پیش کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جے کے بینک کے برانچ ہیڈ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہونے پر فوری مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ایک جعلی چیک متعلقہ بینک حکام کے سامنے پیش کیا گیا اور بعد میں اسے بینک میں جمع کر دیا گیا تھا۔ فوری مقدمہ کرائم برانچ کشمیرمیں درج کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران، یہ ثابت ہوا ہے کہ ملزمان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چیک کی رقم کو اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کرنے میں دھوکہ دہی سے کامیاب ہوئے،تھے۔