وڈہ//ڈوڈہ پولیس نے ٹھاٹھری کے نزدیک ایک کاروائی کے دوران ایک شخص کے قبضہ سے غیر قانونی شراب کی40تھیلیاں ضبط کر کے اُسے حراست میں لیا ہے اور اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کی ہدایت اور سرپرستی،اے ایس پی بھدرواہ شہزاد احمد سلاریہ اور ایس دی پی او بھدرواہ برجیش شرما کی نگرانی اورایس ایچ او ٹھاٹھری انسپکٹر منجیت سنگھ کی قیادت میںپولیس کی ایک ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے پر کالنائی پل ٹھاٹھری پر ناکہ لگایا جس دوران جوگندر سنگھ ولدِ ملکھ راج شرما ساکنہ کاندنی تحصیل درابشالہ کے قبضہ سے غیر قانونی شراب کے40پوچ ضبط کئے اور ملزم کو حراست میں لے کر اُس کے خلاف پولیس تھانہ ٹھاٹھری میںFIR No.42/2017 U/S 48(a)Excise Act کے تحت مقدمہ درج کیا گیااور مزید تحقیقات جاری ہیں۔