سرینگر// کرالہ پورہ چاڈورہ میں معروف ادیب ، شاعر، محقق اور دانشور غلام نبی گوہر کے چہارم کے سلسلے میں ایک تعزیتی اِجلاس زیر اہتمام گلشن کلچرل فورم کشمیر اور کشمیر مرکز ادب و ثقافت چرارشریف منعقد ہوا۔ جس میں مختلف مکتب ہائے فکر سے وابستہ شخصیات اور انجمنوں نے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کے دوران اُن کے وارثین برادران محمد امین مقیم ، بدرالدین مقیم اور اُن کے فرزند شہوار گوہر کو گوہر صاحب کا مِشن اور انکے وراثت کو محظوظ اور لوگوں تک پہنچانے کی تلقین کی گیٔ۔ تقریب میں جن دیگر انجمنوں نے شرکت کی اُن میں نیشنل کانفرنس ، تحریک صوتُ الاولیا ، کنسر فاونڈیشن سرینگر ، آزاد کلچرل فورم ، ریاستی کلچرل اکیدمی ، ریڈیو کشمیر سرینگر اور دور درشن کیندر سرینگر شامل ہیں۔ادھر غلام نبی گوہر کے انتقال پراحد زرگر میموریل ریسرچ فائونڈیشن نے تعزیتی اجلاس میں رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت ادا کیا ۔