گول//آل جموںوکشمیر پی ایچ ای، سی پی ورکروس، آئی ٹی آئی ٹرینڈ، لینڈ ڈونر نیڈ بیسڈ ایسو سی ایشن کی جانب سے آج گول میںایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میںتمام ورکروس نے ان کے مطالبات کوجلداز جلد سرکار سے پر کرنے کی مانگ کی۔ میٹنگ کی صدارت ایسو سی ایشن کے صدر عاشق حسین نے کی ۔ اس موقعہ پرگول وملحقہ جات سے آئے ہوئے کافی تعداد میںان ورکروںنے شرکت کی۔ انہوںنے کہاکہ نیڈ بیس پر جو لگے ہیں انہیں مستقل کیاجائے اور اگر عید سے قبل تنخواہ واگزارنہیںکی گئی تو ہم پانی بند احتجاج پر اُتر آئیںگے۔ اس موقعہ پرانہوںنے کہاکہ سرکار ہمیشہ چھوٹے درجے کے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھتی آئی ہے اور ہمارا عیال فاقہ کشی کاشکار ہورہاہے لیکن سرکار کوٹس سے مس نہیں ہورہاہے۔انہوںنے کہاکہ اگر سرکارنے ہمارے مسائل حل نہیںکئے تو ہم عیال سمیت سڑکوںپرنکل کر احتجاج کرنے پرمجبور ہوںگے۔