عوامی خدمات ضمانتی قانون2021میں ترمیم

سرینگر// سرکار نے جموں وکشمیر پبلک سروس گارنٹی ضوابط2021میں ترمیم کی ہے ۔عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ جموںو کشمیر پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ،2021 کی دفعہ17 کے ذریعے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے حکومت ہدایت دیتی ہے کہ ایس آر ائو364کے تحت جموں اور کشمیر پبلک سروسز گارنٹی ضوابط،  مجریہ2011میں ترامیم کی جائیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے’رول 3کے بعد رول3-Aآ ن شامل کیا جائے گا۔اس رول کے مطابق’’جہاں کہیں بھی قانون کے سیکشن 4 کے تحت مطلع کردہ کوئی سروس کسی بھی محکمے کے ذریعہ آن لائن یا الیکٹرانک طریقہ کارکے ذریعہ فراہم کی جارہی ہے، ایکٹ کی دفعات اوررول3،4،128،13،14،15اور16 میں تبدیلیاں، ایسی سروس پر لاگو ہوں گی‘‘۔مزید کہا گیا ہے’’ اس طرح کی خدمت کی عدم فراہمی یا مقررہ مدت کے اندر نامزد افسران کی طرف سے ایسی خدمت فراہم کرنے سے انکار خود بخود اپیلیٹ اتھارٹی، نامزد افسران کو الیکٹرانک طور پر منتقل ہو جائے گا۔‘‘