عام آدمی پارٹی یونٹ رام بن کا وفد صوبائی کمشنر سے ملاقی

نواز رونیال
رام بن // جموں کشمیر عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر رام بن انور خان نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ صوبائی کمشنر جموں سے ملاقات کر کے اُنہیں ایک یاداشت پیش کی۔ پارٹی وفد کی جانب سے صوبائی کمشنر کو پیش کی گئی یاداشت میں انہوں نے دریائے چناب پر زیرِ تعمیر جھولا پل کی تعمیر میں سرعت لانے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قصبہ قدیم سے میترہ کو جوڑنے کا واحد پل ہے۔ قومی شاہراہ پر کیفٹیریہ موڑ اور مہیاڑ کے مقام پر لگاتار مٹی کے تودے اور پتھر کھسکنے سے سکول جانے والے بچوں اور ملازموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ انہوں نے کمشنر کو فوج کی مدت لے کر دریا چناب پر پیدل چلنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر پل تعمیر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے متبادل پل تعمیر کرنے تک سکولوں کو بند کرنے کی بھی مانگ کی۔ انہوں نے اساتذہ کو میترہ میں ہی بچوں کو پڑھا نے کیلئے تعینات کرنے کا مطالبہ کیا