عالمی چیلنجوں کے باوجود ہندوستان مضبوط ترقی کی راہ پر:آر بی آئی گورنر

**EDS: SCREENSHOT FROM A LIVESTREAM** Mumbai: RBI Governor Shaktikanta Das addresses to announce the central bank's monetary policy decisions, in Mumbai, Friday, Dec. 4, 2020. (PTI Photo)(PTI04-12-2020_000029A)

نئی دہلی/یو این آئی/ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے بدھ کو یہاں کہا کہ ہندوستان آج کئی عوامل کا سنگم دیکھ رہا ہے جو ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے دھارے کو ہوا رفتار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

 

 

آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ اس وقت مہنگائی پر مطمئن ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مالیاتی پالیسی کے اقدامات زمینی صورتحال پر منحصر ہوں گے ۔ ان شرائط کی بنیاد پر، یہ طے کیا جائے گا کہ آیا آر بی آئی کی شرح میں اضافے میں توقف کا موجودہ مرحلہ جاری رہے گا یا نہیں۔