کشتواڑ//جے کے ایل اے ڈی سی ایس اے جموں ڈویژن کور کمیٹی کے فیصلے کے پیش نظر کلیریکل سٹاف ضلع کشتواڑ نے ڈاک بنگلہ میں منصور احمد ڈولوال کی صدارت میں ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں کلیریکل سٹاف کی بھاری تعداد نے حصہ لیا اور3 اپریل سے ہونے والی 3روزہ ہڑتال کو سختی عملانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 24اپریل کو سیکریٹریٹ گہرائو کے سلسلہ میںضلع صدر کے ہمراہ 23اپریل کو 5ممبروں پر مشتمل ایک ڈیلی گیشن آج جموں روانہ ہو گا۔یہ فیصلہ متفقہ طور سے لیا گیا کہ ضلع کلریکل سٹاف 23اپریل سے 3روزہ ہڑتال پر بیٹھیں گے۔