کشتواڑ //کشتواڑ میں ٹھکیداروں نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزن اور اے ای ای پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ پریس کانفرس کے دوران انھوں نے بتایا کہ جب سے ایگزن کشتواڑ میں تعینات ہوا ہے تب سے یہ ٹھیکداروں کو بلاجواز تنگ کررہا ہے اور جن ٹھکیداروں نے اپنے کام مکمل بھی کئے ہیں ان کی بلیں بھی واگزار نہیں کی جا رہی ہیں جس سے وہ سخت پریشان ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جو کروڑوں روپے تعمیر وترقی کیلئے محکمہ کو ملے تھے ان کو استعمال میں نہیں لایا گیا اور وہ پیسہ ضائع ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ جو کام ٹھیکدار کو ٹینڈر میں الاٹ کے گے ہیں وہی ٹینڈر دوسرے ٹھیکداروں کو الاٹ کیے جاتے ہیں تاکہ ٹھکیداروں کے درمیان تضاد پیدا ہوا۔پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایگزن اور اے ای ای کے درمیان کوئی بھی تال میل نہیں ہے ایک اپنی کہانی بولتا ہے اور دوسرا اپنی جس سے کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سبھی کام ٹھپ پڑے ہیں ۔انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کریں تاکہ روکے پڑے کام پھر سے شروع ہو سکیں ۔