جموں//پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور رکن اسمبلی اندروال نے ریاستی عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اب کی باراپنی گرمائی تعطیلات وسیاحت افزامقامات کی سیرکیلئے سنتھن کاانتخاب کریں کیونکہ سنتھن ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے جسے حکومتی عدم توجہی نے گمنامی میں رکھاہواہے، تاہم جوسیاح اس خوبصورت علاقے کی سیرکررہے ہیں وہ بہترین سفیرکی حیثیت سے اپنے دوست واحباب کویہیں آنے کی صلاح دیتے ہیں جویہاں سیاحتی شعبے کی ترقی کیلئے حوصلہ افزاہے۔اس دوران سروڑی نے سینئرکانگریس لیڈر کوچن فیلرکے غلام محمد ڈنگار، چنگام چھاتروکے غلام رسول بھٹ اور اودیل چھاتروکے لال دین ولد غلام محمد کی وفات پرگہرے رنج والم کااِظہارکیاہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں سروڑی نے غمزدگان کیساتھ ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت لافردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورمبارک ماہ رمضان میں یہ مالکِ حقیقی سے جاملے اللہ انہیں اس کااجردے اوران کی مغفرت کرے۔سروڑی نے غمزدگان کیلئے صبر کی دعاکی۔سروڑی نے اس دوران چنگام اور سنتھن علاقوں کادورہ کرکے غمزدگان کیساتھ تعزیت پرسی کی۔سروڑی نے سنتھن کے سیاحت افزامقامات کواُجاگرکرتے ہوئے ریاستی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تعطیلات ان قدرت کے حسین علاقوں میں گزاریں تاکہ ایک طرف جہاں سے ان علاقوں کے حسن سے لطف اندوزہوسکیں تودوسری طرف حکومتی عدم توجہی کاشکاران علاقوں کی سیاحتی گنجائش منظرعام پرآئے اور یہاں سیاحوں کی توجہ مرکوزہوجائے۔سروڑی نے کہاکہ سیاحوں کی آمدسے ہی ان علاقوں کی مالی حالت سدھرسکتی ہے اوریہاں کے لوگوں کامعیارِ حیات بہتربن سکتاہے۔سروڑی نے کہاکہ صاحب توفیق لوگ بیرون ریاست اوربیرون ممالک لاکھوں روپے خرچ کرکے سیرسپاٹے کرنے جاتے ہیں ،یہ کوئی بری بات نہیں لیکن اپنی ریاست کے سنتھن جیسے خوبصورت علاقوں کی یہاں کوئی کمی نہ ہے جوبیرونی ممالک کے سیاحتی مقامات سے بھی زیادہ حسن بھرے ہیں اورہماری کوشش ہونی چاہئے کپہ ان علاقوں کی سیروتفریح کوبھی اپنی ترجیحات میں رکھیں تاکہ یہاں کے غریب غرباکوبھی روزگارکے مواقع مل سکیں۔اس موقع پرحاجی غلام قادرشیخ، نور دین، شارق احمد سروڑی، زاہد رشید، فردوس احمد، محمد امین نائک، آصف اقبال بھٹ، محمد اقبال ملک، شوکر ابراہیم، اسغر آہنگر، پیر بخش، بشیراحمد، جوازحسین، عبدالرشید، پیر بخش، بشیر احمد، جوازحسین، عبدالرشید، اعجاز احمد او رمقامی کانگریس لیڈران بھی موجودتھے۔