ڈوڈہ //انڈین ا ٓرمی اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے ڈوڈہ میں منگل کے روز ڈیزاستر منیجمنٹ کی مشق کا اہتمام کیا گیا تھا،جسکا مقصد آفات سماوی /تخریبی کاروائی کے دوران فوج اور سول انتظامیہ کے تمام محکموں بشمول پولیس، ایس ڈی آر ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، پی ایچ ای، آر اینڈ بی کی جانب سے تیاریوں میں بہتری لانا تھا۔اس موقعہ پر فوج کی جانب سے ایک لیکچر کم ڈیمانسٹریشن کا اہتمام بھی کیا گیا۔ورکشاپ کے اختتام پر کاونٹر آئی ای ڈی پی ا یکوپمنٹ ،فسٹ ایڈ اور متاثریں کی باز یابی اور ایمر جنسی بحالی ایکوپمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر فوج، ایس ڈی آر ایف،سی ایم او اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی جانب سے ماک ڈرل کا اہتمام کیا گیا ،تاکہ عام آدمی کو کسی بھی آفات سماوی /ناگہانی آفت کے دوران بیداری اور تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ایوئنٹ کے حصہ کے طور پر ایک ماک بحالی اور فسٹ ایڈ مشق کا بھی اہتمام کیا گیا ۔فوج ،پولیس اور چناب ریسکیوئرس کے ممبران پر مشتمل تیزی سے کاروائی کرنے والی ٹیموں نے مشق میں شرکت کی۔انڈین آرمی ،ایس پی آپریشنز ،اے ایس پی، تحصیلدارڈوڈہ اور مختلف محکموں کے ایچ او ڈئیز نے بھی اس میں شرکت کی،اس مشق کا سکولی طلاب اور سٹاف نے بھی مشاہدہ کیا۔