اونتی پورہ //جنوبی کشمیر میں لیتہ پورہ واقعہ کے بعد جمعہ کوپرتنائو صورتحال رہی۔ پلوامہ ضلع میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ شاہراہ پر گاڑیاں نہیں چلیں اور بازاروں میں کوئی چہل پہل نہیں تھی۔واقعہ کے بعد پورے جنوبی کشمیر میںخوف دہشت کا ماحول ہے ۔ جمعہ کو لیتہ پورہ،اونتی پورہ،ترال ،پانپور اور پلوامہ کے بازاروں میں لوگ غائب تھے، جبکہ سرینگر جموں شاہراہ سمیت بیشتر سڑکوں سے معمول کا ٹریفک غائب رہا ۔ صبح سویرے اگرچہ اونتی پورہ میںشاہراہ کی ایک لین کو دو طرفہ گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیاتاہم خوف کا عالم یہ رہا کہ جائے واردات سے کوئی بھی شخص یا گاڑی کا ڈرائیور جانے کے لئے تیار نہیں تھا۔ دن کے ایک بجے کے بعد ہی کچھ نجی اور مسافر گاڑیوں نے آہستہ آہستہ چلنا شروع کیا۔ پلوامہ،ترال،اونتی پورہ اور پانپور میں کچھ دکانیں کھلیں رہیں تاہم بازاروں میں جمعہ کے باوجود لوگوں کی قلیل تعداد ہی دیکھی گئی ۔ جبکہ اکثر نوجوانوں نے گھروں میں بیٹھے کو ہی ترجیحی دی ۔حملے کی جگہ کے آس پاس بارسو،لیتہ پورہ ور دیگر نزدیکی علاقوں میں مقامی لوگوں کو نہیں دیکھا گیا جبکہ دریا کے اُس پارہائش پذیر آبادی بھی لوگوں سے خالی تھی ۔ادھر نماز جمعہ کے بعد کاکا پورہ کے علاوہ کئی اور مقامات پر جاں بحق جنگجو کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ادھر کاکا پورہ کے نزدیک فورسزگاڑیوں پر کچھ نوجوانوں نے پتھرائو بھی کیا۔