عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر حکومت نے ہفتہ کو ضلع مجسٹریٹ جموں سچن کمار ویشیا کو ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کٹرہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج بھی سونپا ہے۔ایک سرکاری حکمنامے کے مطابق سچن کمار ویشیا اپنے فرائض کے علاوہ ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کا چارج بھی سنبھالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتظام موجودہ سی ای او انشول گرگ (آئی اے ایس) کے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے)، مسوری میں ڈیپوٹیشن کی مدت کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2013 بیچ کے آئی اے ایس افسر انشول گرگ کو 21 جولائی سے 16 اگست 2025 تک ڈیپوٹیشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے اس مدت کے دوران ویشیا، 2015 بیچ کے آئی اے ایس افسر (اے جی ایم یو ٹی کیڈر) شرائن بورڈ کے کام کاج کی نگرانی کریں گے۔
ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے
